جمیل نظام آبادی - نامور اور معتبر شاعر - My city Nizamabad | Info on History Culture & Heritage | Urdu Portal | MyNizamabad.com

19.10.19

جمیل نظام آبادی - نامور اور معتبر شاعر


جمیل نظام آبادی کا شہر نظام آباد کے نامور شعراء میں شمار ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں وہ ماہنامہ گونج کے مدیر بھی ہیں۔ بہ حیثیت شاعر آپ زبان کے ادا شناسوں میں سے ہیں آپ ایک سلجھی ہوئی فکر کے کہنہ مشق شاعر ہیں۔ جن کے غزل کے موضوعات میں تنوع ملتاہے۔ انکے مجموعہ کلام سلگتے خواب ،تجدید آرزو ، صبر جمیل، اور دل کی زمین وغیرہ شامل ہیں۔

زندگی تجھ سے نبھانے کا سلیقہ آگیا
آنکھ سے کاجل چرا نے کا سلیقہ آگیا

عزم محکم کی ہے توہین ، سہارے کی تلاش
حوصلہ مند گریں بھی تو سنبھل جاتے ہیں

No comments:

Post a Comment