میرا شہر میرے لوگ
ضلع نظام آباد کی تاریخ، تہذیب و ثقافت، معلومات عامہ پر مشتمل اس متنوع و منفرد ویب سائٹ پر آپ کا دلی استقبال ہے۔اس ویب سائٹ پر ضلع سے وابستہ تمام عام و خاص معلومات، واقعات، اطلاعات وغیرہ تحریری اور ملٹی میڈیا توسط سے پیش کی جا رہی ہیں۔ مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور ادارہ جات کا بھی مکمل تعارف شائع کیا جا رہا ہے۔
یہ ہر قاری/ناظر کی ویب سائٹ ہے لہذا اس ویب سائٹ سے استفادہ کرنے والے قارئین و ناظرین سے درخواست ہے کہ اسے مزید بہتر اور معلوماتی بنانے کے لیے اپنی تجاویز اور مشوروں سے نوازیں۔ از حد شکریہ۔
اس ویب سائٹ کے بانی اور سی۔ای۔او نظام آباد کے معروف جواں سال قلمکار مجید عارف نظام آبادی ہیں۔ ان دنوں بسلسلۂ ملازمت سعودی عرب میں مقیم ہیں۔
مجید عارف، نظام آباد کی ادبی سرگرمیوں سے وابستہ رہے ہیں۔ علامہ اقبال لائبریری (قلعہ) کے بانی ہیں۔ مختلف تحریری مقابلہ میں انعامات حاصل کر چکے ہیں۔ روزنامہ " منصف" کے نظام آباد سے پہلے کالم نگار ہونے کا انہیں اعزاز حاصل ہے۔
"خرافات قلم" کے نام سے مزاحیہ مضامین کا ایک مجموعہ منظر عام پر آ چکا ہے۔ معروف کتابیں "اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات" اور "دینی و اخلاقی قاعدہ" کے مولف ہیں۔ ان کتابوں کا انگریزی، تلگو، ہندی زبانوں میں ترجمہ بھی ہو چکا ہے۔ جہیز کے موضوع پر تحریری مقابلہ میں ان کے ایک مضمون کو گورنر آندھراپردیش نےایورڈ سے نوازا ہے۔
- جمیل نظام آبادی
ادارہ "گونج" (نظام آباد)
ادارہ "گونج" (نظام آباد)