نعتیہ اشعار
انگلی کے اشارے سے دو نیم تو ہوا تیری بساط کیا
تو دسترس میں کسی کی ہے، ہم جانتے ہیں چاند، اے آسماں کے چاند
ہم کو آقا سے ملی جو آگہی اچھی لگی
سنتوں پہ چلنے والی زندگی اچھی لگی
ائے بلا لؓ باوفا ائے جانثار مصطفیؐ
عشق آقا میں تیری دیوانگی اچھی لگی
ان میں سچائی ہے خوبی ہے نصیحت ہے
جمیلؔ مرے سرکار کے اقوال مزا دیتے ہیں
جو ہیں غلام آپ ؐ کے سردار ہو گئے
سب اپنے اپنے وقت کے سالار ہو گئے
شکرِخدا جمیلؔ کے تم خوش نصیب ہو
مدحت میں مصطفیؐ کی جو اشعار ہوگئے
No comments:
Post a Comment