سعودی عرب : کرفیو میں نرمی ،مساجد اذان سے پندرہ منٹ پہلے کھلیں گی، نئے ضوابط - My city Nizamabad | Info on History Culture & Heritage | Urdu Portal | MyNizamabad.com

26.5.20

سعودی عرب : کرفیو میں نرمی ،مساجد اذان سے پندرہ منٹ پہلے کھلیں گی، نئے ضوابط


سعودی عرب : کرفیو میں نرمی
مساجد، اذان سے پندرہ منٹ پہلے کھلیں گی، نئے ضوابط 


سعودی عرب میں کورونا وائرس کے حوالے سے عائد پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کیے جانے پر وزیر اسلامی امور عبداللطیف آل الشیخ نے مساجد میں جمعہ اور جماعت کی نمازوں کی ادائیگی کے لیے نئے ضوابط کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ جمعہ کی نماز اور خطبہ 15 منٹ کا ہوگا. وزیر اسلامی امور نے مساجد میں فرض نمازیں جماعت سے ادا کرنے کے لیے 9 اور جماعت اور جمعے کی نماز کے لیے 4 شرائط مقرر کی ہیں. ویب نیوز ’سبق ‘ نے وزیر اسلامی امور کی جانب سے جاری ضوابط کے حوالے سے بتایا ہے کہ کرفیو اورلاک ڈاون میں آئندہ ہفتے سے کی جانے والی مرحلہ وار نرمی سے معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو جائیں گے.: 
 1. وزارت اسلامی امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مملکت کی تمام مساجد اذان سے 15 منٹ قبل کھولی جائیں اور نماز کے 10 منٹ بعد بند کردی جائیں ، اذان اور اقامات کے مابین وقفہ 10 منٹ کا کیا جائے. 
2. تمام مساجد میں نماز کے اوقات میں کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھے جائیں ، مساجد سے قرآن کریم ا ور کتب عارضی طور پر اٹھا لی جائیں. 
3. مساجد کی صفوں میں ہر نمازی کے درمیان کم از کم 2 میٹر کا فاصلہ برقرار رکھا جائے. 
4. ایک صف سے دوسری صف کے درمیانی فاصلہ ایک صف کے برابر رکھا جائے( یعنی اگر کسی مسجد میں 6 صفیں بنتی تھیں تو وہاں 3 صفیں بنائیں جائیں) 
5. مساجد میں پینے کے پانی کے تمام کولرز اور ڈسپینسرز بند کردئیے جائیں. 
6. مساجد میں کسی قسم کی کھانے پینے کی اشیا فراہم نہ کی جائیں علاوہ ازیں عطر اور مسواک بھی نہ رکھی جائے. 
7. مساجد کے وضو خانے بدستور بند رہیں گے. نمازی گھروں سے وضو کرکے مساجد آئیں گے. 
8. نماز جمعہ کے حوالے سے وزیر اسلامی امور کا کہنا ہے کہ تمام علاقوں کی چھوٹی مساجد میں بھی عارضی طور پر جمعے کی نماز ادا کی جائے تاکہ اہل علاقہ اپنی مساجد میں نماز ادا کرسکیں. 
9. جمعے کی پہلی اذان نماز کے وقت سے 20 منٹ قبل دی جائے.نماز جمعہ سے 20 منٹ قبل مساجد کھولی جائیں اور نماز کے 20 منٹ بعد بند کردی جائیں. 
10. خطبہ جمعہ اور نماز کا دورانیہ 15 منٹ سے زیادہ نہ ہو. 
11. مساجد میں دروس کے سلسلے پر عارضی پابندی برقرار رکھی جائے. 
12. العربیہ نیٹ کے مطابق نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مملکت بھر میں موجود 98 ہزار سے زیادہ مساجد 70 دن تک بند رہیں. بندش کا فیصلہ سعودی عرب سربرآوردہ علما بورڈ کی ہدایت پر کیا گیاتھا. 
13. بورڈ نے مساجد میں جمعہ اور جماعت سے نماز پر پابندی لگادی تھی اور فرض نمازوں کے لیے اذان دینے پر اکتفا کرنے کے لیے کہا تھا. اس پابندی سے مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ مستثنی تھیں.
 14. اتوار 31 مئی سے ہفتہ 20 جون تک مملکت کی تمام مساجد میں جمعہ اور فرض نمازیں پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے .اس پابندی سے مکہ مکرمہ شہر کی مساجد مستثنی رہیں گی. 
(بشکریہ اردونیوز)

No comments:

Post a Comment