ممتاز صحافی: جمیل احمد خان
" رہنمائے دکن "حیدرآباد، تلنگانہ، سے شائع ہونے والا قدیم اردوروزنامہ ہے۔ اس اخبار کی تاسیس 1921ء میں ہوئی تھی۔ اس کے بانی جناب سید لطیف الدین قادری مرحوم ہین۔ ابتدا ء میں یہ اخبار " رہبر دکن" کے نام سے شائع ہوتا تھا ۔ رہنمائے دکن کی خدمات بلاشبہ غیر معمولی اور مثالی ہے جناب سید وقارالدین ایڈیٹر روزنامہ رہنمائے دکن و چیرمین انڈوعرب لیگ کے مطابق اردو دنیا کے اس قدیم ترین اخبار کی گولڈن جوبلی تقاریب کے شاندار پیمانے پر انعقاد کے لئے وسیع پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں. اس خصوص میں دفتررہنمائے دکن کی تزئین و آرائش کاآغازہوچکاہے۔ رہنمائے دکن کے موجودہ مدیر سید وقار الدین انڈو عرب لیگ کے صدرنشین اور عرب دنیا کے پر جوش اور بے باک حامی ہیں۔ جس کا انہوں نے اپنے اخبار کے ذریعہ اظہار بھی کیا ہے۔ انہوں نے ریاستہائے متحدہ امریکا،اور اتحادی فوجوں کی جانب سے عراق پر بمباری کی مخالفت بھی کی تھی۔ انہوں نے اپنے اخبار اور انڈو عرب لیگ کے ذریعے سب سے زیادہ فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی جارحیت پر شدیدغم و غصہ کا اظہار بھی کیا تھا۔ وہ ملک بھر میں ایسے جلسے منعقد کرتے رہے ہیں جن میں کئی سیاست دانوں نے خطاب کیا۔ عرب لیگ اور رہنمائے دکن کی دعوت پر 1990ء میں یاسر عرفات مرحوم حیدرآباد کے دورے پر آئے تھے۔ ایک عظیم الشان جلسہ کی بھی انہوں نے صدارت کی تھی، اس موقع پر یاسر عرفات نے سید وقار الدین کی بہن کی عطیہ کردہ زمین ایک مسجد کی بنیاد بھی رکھی تھی۔
رہنمائے دکن اور انڈو عرب لیگ کے ذریعے اخبار کے مدیر سید وقار الدین عرب اور فلسطینی مسائل پر آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے وہ پہلے ہندوستانی ہیں جنہیں 2015ء میں ستارۂ یروشلم اعزاز سے نوازا گیا ہے جو فلسطین کا سب سے اعلٰی شہری اعزاز ہے۔ یہ اعزاز انہیں فلسطین کے صدر محمود عباس کے خصوصی مشیر اور سپریم جج محمود صدقی الحباش نے اپنے ہاتھوں سے عطا کیا تھا۔
اس طرح سے 1969ء، 1972ء میں رہنمائے دکن نے علیحدہ تلنگانہ تحریک کی بھی بھرپور تائید کی تھی۔
ضلع نظام آباد جو حیدرآباد کے بعد ادبی سماجی و تہذیبی سرگرمیوں کا محورہے۔روزِ اول سے ہی "رہنمائے دکن "یہاں کے قارئین کا محبوب اخبار رہا ہے۔ اس اخبار کے بانی سید لطیف الدین قادری مرحوم کی رحلت کے بعدان کی ملی و قومی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی غرض سے اہلیانِ نظام آبادنے ایک محلہ کوان کے نام سے موسوم کرتے ہوئے "لطیف بازار" کانام دیا ہے
۔ جناب تبسم فریدی ،جناب اختر امتیاز ، جیسے مقتدر صحافی اس اخبارسے وابستہ رہ چکے ہیں۔جمیل احمدخان بھی ایک عرصہ تک نظام آباد ضلع کے نمائندہ کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔وہ اب بھی رہنمائے دکن سے وابستہ ہیں ،ان دنوں وہ حیدرآباد میں مقیم ہیں اور جناب وقارادلدین صاحب کے بااعتماد رفقاء میں شمار کئے جاتے ہیں۔
جمیل احمد خا ن فرزند جناب محمد ابراہیم خان مرحوم کوصحا فت کا شوق زمانہ طا لب علمی سے رہاہے۔انہوں نے گورنمنٹ پالی ٹکنک، نظام آباد سے ڈرافٹ مین سیول میں ڈپلوما حاصل کیا ۔
جمیل احمد خان نے کئی سیا سی، مذ ہبی ، سما جی، قا ئدین کے علا وہ زندگی کی ہر شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے نامور افراد سے انٹرویوز کئے ہیں۔ علا وہ ازیں فلمی ستا روں اور انڈ ر ورلڈ کی دنیا کی معروف ہستیو ں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے خیالات قارئین کو پہنچانے کا فریضہ بھی بخوبی انجام دیا ہے۔ صحا فتی کاموں کے سلسلہ میں وہ زیا دہ تر وقت دھلی میں گزارتے ہیں۔
جمیل احمد خا ن کے مضا مین ملک کے مقتدر اخبارات و رسائل بشمول نئی دنیا،اخبار نو،بلٹز ، راشٹریہ سہارا میں شائع ہوچکے ہیں ۔نئی دھلی میں حکومت ہند کی جا نب سے طلب کردہ آ ل انڈ یا ایڈیٹرس کانفرس میں روزنامہ رہنما ئے دکن کی نما ئندگی کرچکے ہیں۔ا س کے علا وہ انہوں نےدبئی، اردن، فلسطین میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنسوں میں بھی شرکت کی ہے۔
امام کعبہ فضیلت الشیخ عبد الرحمن السد یس سے بھی ملاقات کا انہیں شرف حاصل رہاہے۔
لائنس کلب، نظام آباد کی جانب سے 1995 ءمیں ضلع کے بہترین صحا فی کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
جمیل احمد خان کے فرزند محمد عبد اللہ خان بھی پیشہ صحا فت سے وابستہ ہیں۔ عبد اللہ خان نے عثما نیہ یونیورسٹی سے بی اے (ما س کمیو نیکیش آ ف جر نلز م) کی ڈگری حاصل کی ۔ اور حیدرآباد سے انگریزی روزنامہ دی فریڈ م پریس THE FREEDOM PRESS بڑ ی ہی عمد گی کے ساتھ شائع کر رہے ہیں۔
جمیل احمد خان این جی او آ رگنا ئز یشن جو ہند عرب ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے کی 50 سالہ تنظیم انڈ و عرب لیگ کے ایگز یکیٹو م ممبر بھی ہیں۔
****
مضمون نگار: مجید عارف نظام آبادی
فوٹودائیں: امام کعبہ فضیلت الشیخ عبد الرحمن السد یس سے جناب جمیل احمدخان ملاقات کرتے ہوئے۔
فوٹو بائیں:جناب سیدوقار الدین ایڈیٹر" رہنمائے دکن" جناب جمیل احمدخان ایک تقریب میں دیکھے جاسکتے ہیں
****
مضمون نگار: مجید عارف نظام آبادی
فوٹودائیں: امام کعبہ فضیلت الشیخ عبد الرحمن السد یس سے جناب جمیل احمدخان ملاقات کرتے ہوئے۔
فوٹو بائیں:جناب سیدوقار الدین ایڈیٹر" رہنمائے دکن" جناب جمیل احمدخان ایک تقریب میں دیکھے جاسکتے ہیں
No comments:
Post a Comment