ہمارے بعد اندھیرا رہے گا محفل میں
آہ! حضرت مولانا سید ولی اللہ صاحب قاسمی نور اللہ مرقدہ
یقینانمونہ اسلاف تھے ہم سب کے بڑے اور مربی تھے۔
.حضرت مولانا کے انتقال پر ضلع نظام آباد ہی نہیں پوری ریاست غمگسار ہے۔حضرت کو رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہوئے ہاتھ کانپ رہے ہیں ہیں قلم چلنے کو تیار نہیں ہے
جب حضرت کی طبیعت ناساز ہوئی اسی وقت سے ہمارے تمام رفقاء و معلمین و ذمداران دعاؤں میں لگے ہوئے تھے اور فکر مند تھے امید تھی کہ حضرت کی طبیعت سنبھل جائے گی۔لیکن اللہ کی طرف سے حکم آہی گیا سب کو رلا کر بڑے مولانا ہنستے ہوئے جنت میں چلے گئے.
کاماریڈی کی مسلمانوں کو مولانا رحمۃ اللہ علیہ کے والد محترم کے زمانے سے ہی تعلق رہا ہے'اور بارہا استفادہ کا موقع حضرت نے عنایت فرمایا۔
مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے چھوٹے سے چھوٹے پروگرام میں 20 سال سے حضرت مولانا کو جب بھی دعوت دی گئی تشریف لاتے۔ حالات احوال پوچھتے مشورہ سے نوازتے سامعین کو ایمان و عقیدہ کی پختگی کی تلقین کرتے اسی طرح عازمین حج کی تربیت کے لئے تشریف لاتے بیان اس انداز میں فرماتے تھے کہ خانہ کعبہ اور گنبد خضریٰ مقامات مقدسہ سامنے نظر آتے ختم نبوت کے عنوان پر پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں اتنی محبت بھری تقریر فرماتے کہ لوگ اپنے دلوں میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں اضافہ کرکے واپس ہوتے۔
مسجدوں میں بیان کے لئے مدعو کیا جاتا یا کسی اصلاح معاشرہ یا حالات حاضرہ پر حضرت تشریف لاتے تو حالات پر اتنی گہری نظر کے ساتھ اکابرکے تجربات اور ملفوظات کے ذریعے ہمت بندھاتے ہوئے اصلاح کا پیغام دیتے۔
آہ! ہم سب کو روتا بلکتا چھوڑ کر رختِ سفر باندھ لیا ۔جیسے ہی حضرت رحمتہ اللہ علیہ کے انتقال کی خبر پہنچی۔ مدرسہ مصباح الھدیٰ کاماریڈی میں ہمارے تمام حفاظ جمع ہوگئے ایصالِ ثواب کیا گیا دعاء مغفرت کی گئی صبح سے دیہات کے تمام معلمین قرآن مجید کی تلاوت میں لگے گئے۔
مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کا اتفاق سے ان کی رحلت کی رات آن لائن پروگرام کا افتتاح عمل میں آیا حضرت مولانا شاہ عالم صاحب نائب ناظم کل ہند مجلس تحفظ ختم نبوت دارالعلوم دیوبند کا خطاب تھا۔ حضرت کو اطلاع دی گئی اور دعا کی گزارش کی گئی حضرت نے اپنے تعلق کا اظہار کیا اور رقت انگیز دعا فرمائی اس موقع پرمجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے تقریباً کارکنان شریک رہے اور سبھی نے حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے سانحہ پر رنج و غم کا اظہار کیا۔
اللہ سبحانہ و تعالی سے دعاء ہیکہ مولانا سید ولی اللہ صاحب قاسمی رحمۃ اللہ علیہ کو اعلی علین میں جگہ عطاء فرمائے ۔آمین
ہم اپنے تمام رفقاء و کارکنان کے ساتھ حضرت مولانا کے انتقال پر بے حد رنجیدہ اور حزن و ملال میں حضرت مولانا آصف صاحب حضرت مولانا سید سمیع اللہ صاحب حضرت مولانا عبدالقیوم شاکر صاحب دیگر اہل خانہ اور مولانا مرحوم رحمۃاللہ علیہ کے ساتھیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
یہ شعر حضرت کی شخصیت پر صادق آتا ہے؎
ہمارے بعد اندھیرا رہے گا محفل میں
بہت چراغ جلاو گے روشنی کے لئے
***
مضمون نگار: حافظ محمد فہیم الدین منیری، جمعیتہ العلماء، کاماریڈی
Although it has five reels like many different slots, the Twin Spin slot offers an enormous 243 솔카지노 different ways to win. The reels might spin no quicker than eighty rpm, and the reels must stop inside a hundred ninety ms of pressing the button. This means they'll slip as much as} three symbols to cheat you out of your skill-stopped win. Not that there are three symbols seen at once for every reel. But they'll additionally cheat in your favor by serving to you win after they can afford it. They MUST spin in a big bonus inside, say 2000 spins, so if people hold missing it, finally goes to be|will probably be} pressured in.
ReplyDelete