فيضان ایجوکیشن سوسائٹی، نظام آباد کی جانب سے NEET-2020 مفت رہنمائی کیمپ - My city Nizamabad | Info on History Culture & Heritage | Urdu Portal | MyNizamabad.com

25.10.20

فيضان ایجوکیشن سوسائٹی، نظام آباد کی جانب سے NEET-2020 مفت رہنمائی کیمپ

فيضان ایجوکیشن سوسائٹی، نظام آباد 
کی جانب سے NEET-2020 مفت رہنمائی کیمپ


 نظام آباد (ایمیل) بی ڈی ایس، بی اے ایم ایس، بی یو ایم ایسں، اور بی ایچ ایم ایس جیسے کورسیس میں داخلوں کے لیے نیٹ اہلیتی امتحان کامیاب ہونا بے حد ضروری ہے طلبہ و طالبات کوصحیح رہنمائی نہ ملنے کی وجہ سے انہی کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ زمرہ بندی کس طرح کی جاتی ہے داخلے کا طریقہ کار کیا ہے۔ ایسے اور بھی بہت سے سوالات ہیں جو طلباء اور والدین کے زہن میں ابھرتے رہتے ہیں ۔ ان سب سوالوں کے جوابات اور طالبات کی صحیح رہنمائی کیلئے بتاریخ 26 اکتوبر ،بروز پیر، بوقت 2 بجے بمقام ثنا بینکوئٹ ہال قلعہ روڑ، نظام آباد پر مفت رہنمائی کیمپ کا انعقاد میں لایا جارہاہے۔ جس میں حیدر آباد کے مشہور و معروف میڈیکل کونسلنگ ایکسپرٹ جناب عبدالرب عارف خطاب کریں گے۔ طلباء و طالبات سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ اس سنہری موقع سے استفادہ حاصل کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849310852 پر ڈاکٹر سمیع امان سے رابط کر سکتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment